خرم دستگیر

دنیا میں اگر کسی پاکستانی لیڈر کی عزت ہے تو وہ نواز شریف ہے۔ خرم دستگیر

اسلام آباد (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ دنیا میں اگر کسی پاکستانی لیڈر کی عزت ہے تو وہ میاں نواز شریف کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر خان نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھڑی چور فتنہ اور فساد بہت تباہی کر چکا ہے، آج ہم اپنے لیڈر کو واپس بلانے کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں۔ میاں صاحب اب ملک کو ترقی چاہیے آپ واپس آجائیں۔

خرم دستگیر کا مزید کہنا تھا کہ خرم دستگیر خان نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں کوئی سیلاب زدگان کا حال پوچھتا ہے اور سر پر ہاتھ رکھتا ہے تو وہ صرف نواز شریف ہے، ترقی بھی نواز شریف دیتا ہے اور امن بھی نواز شریف دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 1998 میں جب ہندوستان نے دھماکہ کیا تو نواز شریف نے فتنہ کی طرح یہ نہیں کہا کہ 2 منٹ کی خاموشی کریں، میں پورے ملک میں گیا ہوں اگر ترقی پر کسی کی مہر ہے تو وہ نواز شریف کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شاہد خاقان عباسی نیب کے ایل این جی ریفرنس میں بری

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب کے ایل این جی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے