کامران ٹیسوری

صوبے کی ترقی کیلئے ہرممکن اقدامات یقینی بنائے جائیں گے۔ گورنر سندھ

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ صوبے کی ترقی کے لئے ہر ممکن اقدامات یقینی بنائے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی پیپلزپارٹی کی رہنما فریال تالپور سے ملاقات ہوئی جس میں صوبے کے مسائل کو حل کرنے کے لیے ساتھ مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ ملاقات میں مجموعی سیاسی صورتحال صوبہ کی ترقی، ترقیاتی منصوبے، وفاقی تعاون، سیلاب متاثرین کی بحالی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ پیپلزپارٹی صوبے میں تعلیمی معیار کی بہتری مفت تعلیم اور صحت کے حوالے سے سہولیات کو مزید بہتر بنانے کے لیے کام کرے، سرد موسم میں سیلاب زدگان کو ہماری ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جلد از جلد ریلیف کے کاموں کو مکمل اور سردی سے بچنے کی سہولیات ان تک پہنچائیں جائیں، صوبے کی ترقی کے لئے ہر ممکن اقدامات یقینی بنائے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

شاہد خاقان عباسی نیب کے ایل این جی ریفرنس میں بری

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب کے ایل این جی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے