ایپل کمپنی

آئی فون خریدتے وقت وہ باتیں جو جاننا انتہائی ضروری ہیں

کراچی (پاک صحافت) آئی فون دنیا بھر میں بہت مقبول اسمارٹ فونز ہیں اور اکثر کمپنیوں کی ڈیوائسز سے مہنگے بھی ہوتے ہیں۔ مگر ان کو خریدتے وقت یہ جاننا مشکل ہوسکتا ہے کہ وہ نئے ہیں، ری فربش یا استعمال شدہ۔

لیکن پریشان ہونے والی کوئی بات نہیں کیون کہ آج ہم آپ کو آسان طریقا بتانے جارہے ہیں۔ اس مقصد کے لیے آئی فون کی سیٹنگز میں جانا ہوگا۔ سیٹنگز میں اباؤٹ (about) پر جائیں اور پھر ماڈل نمبر کے شروع میں دیکھیں۔ اور اگر ماڈل نمبر ایم (M) سے شروع ہورہا ہے تو یہ نئے ہونے کا ثبوت ہے۔

اگر ماڈل نمبر ایف (F) سے شروع ہورہا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ وہ ری فربش ماڈل ہے۔ اسی طرح پی (P) پرسنلائزڈ ہے یعنی اس ڈیوائس کو کسٹمائز کیا گیا ہے۔ اگر ماڈل نمبر این (N) سے شروع ہو تو اس کا مطلب ہے کہ کسی خرابی کے باعث اس فون کو ری پلیس کیا گیا تھا۔ اسی طرح ماڈل نمبر کے آخر میں موجود حروف یہ بتاتے ہیں کہ ڈیوائس کس ملک میں فروخت کے لیے تیار ہوئی۔

واضح رہے کہ ایل ایل (LL) سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ امریکا کے لیے ہے، سی ایچ (CH) سے مراد چین، سی (C) سے مراد کینیڈا اور ایف (F) سے مراد فرانس ہے۔ جاپان کے لیے جے پی (JP)، اسپین کے لیے پی وائے (PY) اور برطانیہ کے لیے بی (B) استعمال کیا جاتا ہے۔ تو اس ٹرک سے یہ جاننا ممکن ہے کہ آپ جو آئی فون خرید رہے ہیں وہ نیا ہے یا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

یوٹیوب

یوٹیوب میں ایک اے آئی اسسٹنٹ کو متعارف کرانے پر کام جاری

(پاک صحافت) یوٹیوب میں ایک آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) اسسٹنٹ کو متعارف کرایا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے