شاہد خاقان عباسی نیب کے ایل این جی ریفرنس میں بری

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب کے ایل این جی ریفرنس میں سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی، سابق وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل، عبداللّٰہ خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان کو بری کر دیا۔ قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی ریفرنس واپس لے لیا۔

کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کی جس کے دوران شاہد خاقان عباسی وکلاء کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ دورانِ سماعت قومی احتساب بیورو (نیب) نے شاہد خاقان عباسی و دیگر کے خلاف ریفرنس واپس لے لیا اور اس حوالے سے درخواست دائر کر دی۔ ڈپٹی پراسیکیوٹر اظہر مقبول نے عدالت کو بتایا کہ نیب شاہد خاقان عباسی کے خلاف ریفرنس واپس لے رہا ہے۔

واضح رہے کہ عدالت نے نیب کی ریفرنس والپس لینے کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔ ملزم شیخ عمران کی جانب سے کیس کی جلد سماعت کے لیے درخواست دائر کی گئی تھی۔ اس سے قبل نیب نے شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی ریفرنس سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نے بھارتی قیادت کے جارحانہ بیانات مسترد کر دیے، دفترِ خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان دفترِ خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ پاکستان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے