اسحاق ڈار

حکومت سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول فراہم کررہی ہے۔ وزیر خزانہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ حکومت سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول فراہم کررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے اتصلات کے وفد نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات ابوظہبی میں پاکستانی سفارت خانہ میں ہوئی جس میں اتصلات سے متعلق امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اتصلات کے وفد نے وزیر خزانہ کو پاکستان میں کمپنی کے آپریشنز اور مستقبل کے کاروباری منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔

ملاقات میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت ملک میں تجارت، کاروبار اور سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور اس مقصد کیلئے اصلاحات کے پروگرام پر عمل درآمد بھی کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے