اسپارکو 7 پرو

ٹیکنو کپنی کی جانب سے گیمنگ اسمارٹ فون Spark 7 Pro متعارف

کراچی (پاک صحافت) پاکستانی موبائل مارکیٹ میں تیزی سے ترقی کرنے والے برانڈ ٹیکنو موبائل نے حال ہی میں ایک گیمنگ اسمارٹ فون Spark 7 Pro متعارف کرایا، جسے صارفین کے ساتھ ساتھ گیمنگ ایکسپرٹ میں بھی خوب پزیرائی ملی ہے۔  یاد ہے کہ یہ اسمارٹ فون ٹیکنو موبائل کی سپارک سیریز کا جدید ترین اسمارٹ فون ہے۔

تفصیلات  کے مطابق اسپارک سیریز کا شمار ٹیکنو موبائل کی کامیاب ترین سیریز میں ہوتا ہے۔ جس میں کمپنی کی جانب سے ہمیشہ جدید اور پہلے سے موئثر فیچرز کو متعارف کرایا گیا ۔ Spark 7 Pro فیچرز اور ڈیزائن کے لحاظ سے ایک مکمل پیکج ہے۔ جس میں شاندار گیمنگ پروسیسر MediaTek Helio G80 شامل ہے۔ گیمنگ کے تجربے کو مذید موئثر بنانے کے لئے 6.6 انچ کے بڑ ے ڈسپلے کے ساتھ ساتھ 5000mAh کی بڑی بیڑی اور 90Hz کا ریفریشنگ ریٹ بھی میسر ہے۔

واضح رہے کہ Spark 7 Pro ٹیکنو موبائل کے لئے ایک کامیاب لانچ تھا، جس کی لائیو سیل نے ریکارڈ سیلز قائم کئے ۔سیل کے پہلے ہی گھنٹے میں سٹاک آئوٹ ریکارڈ بھی بنا۔ اس کے ساتھ ساتھ Twitter پینل پر بھی ٹرینڈ میں رہا۔ کمپنی کی جانب سے Spark 7 Pro کو 21,999 روپے کی قیمت میں متعارف کرایا گیا ہے۔ تاہم مارکیٹ میں اس اسمارٹ فون کی خریداری پر1000 روپے کا شاندار ڈسکاؤنٹ بھی دستیاب ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ایکس (ٹوئٹر) کا بلاک فیچر کو تبدیل کرنے کا اعلان

(پاک صحافت) ایلون مسک سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) کے بلاک بٹن کو پسند …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے