مرتضی سولنگی

پرویز الہی کی گرفتاری کا معاملہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں اور عدلیہ کے درمیان ہے۔ وزیر اطلاعات

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی کا کہنا ہے کہ پرویزالہی کی گرفتاری کا معاملہ قانون نافذ کرنیوالےاداروں اورعدلیہ کے درمیان ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اطلاعات و نشریات مرتضی سولنگی نے کہا ہے کہ ایک ذمہ دار نگراں حکومت ہونے کے ناطے ہمارا فرض ہے کہ ہم عدلیہ اور قانون کا احترام کریں، پرویز الہی کی گرفتاری کا معاملہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عدلیہ کے درمیان ہے۔

مرتضی سولنگی کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں ہر ایک کو اظہار رائے اور تنقید کا حق ہے، ہم کسی سے ان کا یہ حق چھین نہیں سکتے لیکن ہمارا بھی حق ہے کہ جس چیز کو درست سمجھیں وہ بلا خوف و خطر سامنے رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کے بلوں میں ریلیف کے حوالے سے کوششیں جاری ہیں، اس بارے تفصیلات فیصلوں کی شکل میں سامنے آئیں گی۔ آئین، قانون اور ہماری محدود مدت ہمیں فیصلے کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے