سیلاب

حالیہ سیلاب سے ملکی معیشت کو 12 ارب ڈالرز کا نقصان پہنچا۔ وزارت خزانہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں آنے والے حالیہ سیلاب سے ملکی معیشت کو 12 ارب ڈالرز کا نقصان پہنچا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ نے سیلاب سے معیشت کو ہونے والے نقصانات پر مبنی رپورٹ وزیراعظم آفس کو ارسال کر دی۔وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے باعث ابتدائی تخمینے پر مبنی رپورٹ تیار کی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ سیلاب سے زراعت اور انفرا سٹرکچر سمیت دیگر نقصانات شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم آفس کو ارسال رپورٹ میں معاشی شرح نمو میں کمی کے باعث روزگار فراہم کرنے کی شرح میں 1.2 فیصد تک کمی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ سیلاب کے باعث تقریباً 180 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل نہیں ہو سکیں گے، اور منصوبے متاثر ہونے سے 6 لاکھ افراد کو روزگار فراہم نہیں کیا جاسکے گا۔ اس حوالے سے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے آئی ایم ایف حکام سے رابطہ کیا ہے۔ سیلاب سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ ایشیائی ترقیاتی بینک، عالمی بینک اور دیگر مالیاتی اداروں کو بھی بھیجی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے