پی ٹی آئی

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما کا پارٹی سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ

ڈیرہ اسماعیل خان (پاک صحافت) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر سمیع اللہ علیزئی نے پارٹی سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر سمیع اللہ علیزئی کل مولانا فضل الرحمن کی موجودگی میں جے یو آئی ف میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔ سابق صوبائی وزیر سمیع اللہ علیزئی کل شام مولانا فضل الرحمن کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس بھی کریں گے۔

ذرائع کے مطابق سمیع اللہ علیزئی صوبائی اسمبلی کے حلقہ 112 سٹی ٹو سے 2 بار ممبر اسمبلی منتخب ہوئے تھے، اس بار وہ پی ٹی آئی کے علی امین گنڈا پور کے مقابلے میں جے یو آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے، ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے ڈیرہ اسماعیل خان سے ایک ممبر صوبائی اسمبلی بھی عنقریب جے یو آئی میں شمولیت اختیار کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

ابراہیم رئیسی

ایرانیوں کے دل ہمیشہ پاکستانیوں کیساتھ دھڑکتے ہیں۔ ایرانی صدر

لاہور (پاک صحافت) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ ایرانیوں کے دل ہمیشہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے