حمزہ شہباز

عوامی مسائل کے بجائے حکومت کی توجہ انتقامی کارروائیوں پر مرکوز ہے، حمزہ شہباز

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے  پاکستان تحریک انصاف حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے صوبائی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 3 سالہ کارکردگی یہ ہے کہ 46 فیصد عوام پنجاب حکومت سے مایوس ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و  پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے اپنے حالیہ بیان میں پی ٹی آئی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ  تبدیلی کے دعوے داروں نے پنجاب کے عوام کے لیے دو وقت کی روٹی کمانا مشکل کردیا ہے، حکومت اپنی کارکردگی کا جھوٹا ڈھول پیٹنا بند کرے اور عوام کی آواز سنے۔

واضح رہے کہ حمزہ شہباز نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ عوامی مسائل کے بجائے حکومت کی توجہ انتقامی کارروائیوں پر مرکوز ہے، پنجاب حکومت پر تنقید کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ  انسٹی ٹیوٹ فار پبلک اوپینیئن ریسرچ کے سروے نے پنجاب حکومت کا پول کھول دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے