شہبازشریف

وزیراعظم 14 ستمبر کو ای سی او کانفرنس میں شرکت کیلئے ازبکستان جائیں گے

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 14 ستمبر کو ای سی او کانفرنس میں شرکت کیلئے ازبکستان جائیں گے، جہاں وہ چینی صدر سے بھی اہم ملاقات کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان ازبکستان میں ای سی او کانفرنس کے موقع پر ملاقات طے پاگئی ہے جس میں دونوں ممالک کے درمیان دوستی کو مزید مضبوط بنانے، سی پیک کے منصوبے پر کام کی رفتار تیز کر نے، پاکستان میں معاشی استحکام اور حالیہ سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں پر قابو پانے اور متاثرین کی بحالی کیلئے چین سے مزید مدد کی درخواست کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق ازبکستان میں 15 اور 16 ستمبر کو ای سی او ممالک کی سربراہی کانفرنس منعقد ہورہی ہے جس کی سائیڈ لائن میں چینی صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان ملاقات طے پاگئی ہے اس ضمن میں چینی حکام اور پاکستانی دفتر خارجہ کے حکام کے درمیان رابطے ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے