مرتضی سولنگی

پاکستان اور افغانستان کا امن ایک دوسرے سے وابستہ ہے۔ وزیر اطلاعات

اسلام آباد (پاک صحافت) نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضی سولنگی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کا امن ایک دوسرے سے وابستہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق افغان صحافیوں کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے کہا کہ ذرائع ابلاغ کی ذمہ داری ہے کہ امن دشمنوں کی نشاندہی کرے تاکہ ریاست انہیں شکست دے سکے، افغان صحافیوں کے ویزا معاملات پر وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ سے رابطہ کیا جائے گا۔

مرتضی سولنگی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست کے طور پر اس امر کو یقینی بنائے گا کہ تمام غیر ملکی قانونی طریقوں سے ہمارے ملک میں داخل ہوں۔

افغان صحافیوں کے وفد نے نگران وفاقی وزیر اطلاعات کا مسائل کے حل کی یقین دہانی پر شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے