چویدری شجاعت

آصف زرداری کو ملک کی بہت زیادہ فکر ہے۔ چوہدری شجاعت

اسلام آباد (پاک صحافت) سربراہ ق لیگ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کو ملک کی بہت زیادہ فکر ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت کو اس وقت سنگین چیلنجز کا سامنا ہے، تمام سیاست دانوں کو حالات کو سمجھنا چاہیے اور ایک پیج پر آنا چاہیے۔ یہ وقت سیاست کا نہیں ہے۔

چوہدری شجاعت کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان لانگ مارچ کرنے جارہے تھے تو میں نے رابطہ کرکے کہا تھا معیشت کو پہلا ایجنڈا رکھیں گے تو ساتھ چلوں گا۔ انہوں نے کہا کہ تمام جماعتوں کو کہوں گا ملکی معیشت کو ٹھیک کرنے کے لئے ایک ہوجائیں۔ آصف علی زرداری سے میرا رابطہ ہوتا رہتا ہے ان کو بھی ملک کی بہت فکر ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے