رانا ثناءاللہ

جامعہ کراچی خودکش حملہ پاک چین دوستی پر حملہ ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی جانب سے جامعہ کراچی میں جو خودکش حملہ کیا گیا وہ پاک چین دوستی پر حملہ ہے، ملوث افراد کے ساتھ سختی سے نمٹایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے نجی ٹی وی چینل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کی تحقیقات سے عظیم دوست چین کو مکمل طور پر آگاہ رکھا جائے گا۔ جامعہ کراچی خود کش حملہ پاک چین دوستی پر حملہ ہے، پوری قوت سے اس سے نمٹیں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ پورا پاکستان اپنے چینی بھائیوں سے بھرپور یکجہتی کرتا ہے، یہ ہمارا مشترکہ غم ہے۔ چینی باشندوں کی سکیورٹی کے تمام آپریٹس کا ازسرنو جائزہ لیں گے اور باریک بینی سے ہر پہلو کی جانچ کریں گے جس کے بعد موثر اقدامات کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے