گنتی

اسرائیل اور امریکہ کی الٹی گنتی شروع، مزاحمت کے جواب میں بڑے پیمانے پر تباہی

پاک صحافت ایک طرف امریکہ مغربی ایشیا بالخصوص اسلامی ممالک کے خلاف دہائیوں سے سازشیں کر رہا ہے اور عام لوگوں کا قتل عام کر رہا ہے تو دوسری طرف اس کا ناجائز بچہ اسرائیل بھی پورے خطے میں بدامنی اور فلسطینیوں کی نسل کشی کی بڑی وجہ ہے۔ سات دہائیاں ادھر ایران کی قیادت میں مزاحمتی قوتوں نے ان ظالموں کو سبق سکھانا شروع کر دیا ہے اور اب ماہرین یہ ماننے لگے ہیں کہ مغربی ایشیا میں امریکہ اور اس کے ناجائز بچے اسرائیل کے دن ختم ہو چکے ہیں۔

عراق سے آنے والی اطلاعات کے مطابق عراقی رضاکار فورسز نے شام میں امریکہ کے دو فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے۔ عراق کی اسلامی مزاحمتی تحریک نے جنوب مشرقی شام میں “التنف” اور شمال مغربی شام میں “الشدادی” میں امریکی فوجی اڈوں پر زبردست جوابی حملہ کیا ہے۔ عراق کی اسلامی مزاحمتی تحریک پہلے ہی غزہ میں غیر قانونی دہشت گرد اسرائیلی حکومت کی طرف سے امریکہ کی حمایت سے کی جا رہی نسل کشی کے بارے میں خبردار کر چکی ہے۔ عراق کی اسلامی مزاحمتی تحریک کا کہنا ہے کہ جب تک فلسطینیوں کی نسل کشی جاری ہے اور دہشت گرد اسرائیل اپنے وحشیانہ حملے بند نہیں کرتا، ہم خطے میں جہاں کہیں بھی امریکی اور صیہونی فوجی اڈوں کو نشانہ بناتے رہیں گے۔ دریں اثناء امریکی حکام نے بھی اعتراف کیا ہے کہ گزشتہ 81 دنوں کے دوران مغربی ایشیا میں امریکی اتحاد کے اہداف اور مفادات پر 115 مرتبہ حملے ہوئے ہیں۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق 2500 امریکی فوجی فوجی تربیت اور مشورے کے بہانے عراق میں موجود ہیں جبکہ 900 امریکی فوجی شام کے مختلف علاقوں میں امریکی فوجی اڈوں پر تعینات ہیں۔

ادھر فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ناجائز دہشت گرد اسرائیلیوں کے خلاف جوابی حملے تیز کر دیے ہیں اور صیہونی فوج کو بھاری نقصان پہنچایا ہے۔ قسام بریگیڈز نے گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوج کے جوابی حملوں میں ہونے والے نقصانات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی فوج کی پندرہ بکتر بند گاڑیوں کو مکمل یا جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے جب کہ سات صیہونی فوجی افسران اور فوجی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔ ہلاک دہشت گرد صہیونی فوجیوں کے درمیان دس بموں کے دھماکے بھی کیے گئے جس سے بہت زیادہ جانی نقصان ہوا۔ اسی طرح قسام بریگیڈ نے بھی صیہونی فوجی ٹھکانوں پر مارٹر گولوں سے حملہ کرکے صیہونی حکومت کے فوجی ساز و سامان کو بھاری نقصان پہنچایا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق تین علاقوں میں فلسطینی عسکریت پسندوں کے ساتھ جھڑپوں میں اسرائیلی فورسز کو نقصان اٹھانا پڑا۔ غزہ جنگ پر نظر رکھنے والے ماہرین کا خیال ہے کہ مزاحمتی قوتیں جس طرح لڑ رہی ہیں اسے دیکھ کر لگتا ہے کہ مغربی ایشیا میں امریکہ کے آخری دن گزر رہے ہیں۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ خطے سے امریکہ کے انخلاء سے اسرائیل جیسی غیر قانونی حکومت کا خاتمہ بھی یقینی ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

امریکی طلبا

امریکی طلباء کا فلسطین کی حمایت میں احتجاج، 6 اہم نکات

پاک صحافت ان دنوں امریکی یونیورسٹیاں غزہ کی پٹی میں اسرائیل کی نسل کشی کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے