اسحاق ڈار

کاروبار اور سرمایہ کاری کو فروغ دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیر خزانہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ملک میں کاروبار اورسرمایہ کاری کو فروغ دینا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایف بی آر ہیڈکوارٹرز میں آل پاکستان انجمن تاجران کے وفد سے ملاقات میں تاجروں کے مسائل کو حل کرنے اور نئے مالی سال کے بجٹ میں تاجروں کی تجاویز کو شامل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ملاقات میں بجٹ تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد نے وزیر خزانہ کو ملک کے تاجر وں کے مسائل سے آگاہ کیا۔

وزیر خزانہ اسحاق دار نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو مشکل اقتصادی صورتحال کا سامنا ہے تاہم ماضی کی طرح ایک بار پھر ان مشکلات پر قابو پا کر ملک کو پائیدار نمو کی راہ پر گامزن کرنے میں کامیاب ہوں گے۔ حکومت تاجروں اور سرمایہ کاروں سمیت تمام شراکت داروں کے تعاون سے مشکل صورتحال پر قابو پانے میں کامیاب ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ اقتصادی چیلنجز کے باوجود حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں پرعزم ہے، گزشتہ دو ہفتوں کے دوران دو مرتبہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے، اس کے علاوہ ایل پی جی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی، حکومت گنجائش کے مطابق عوام کو ریلیف فراہم کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے