بلیغ الرحمان

اقلیتیں ملکی ترقی کے لیے تمام شعبوں میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں، گورنر پنجاب

لاہور (پاک صحافت) مسیحی بھائیوں کو کرسمس کے موقع پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد  دیتے ہوئے  گورنر پنجاب بلغی الرحمٰن نے کہا کہ اقلں م  ملکی ترقی کے لےر تمام شعبوں میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ ان کا ہر شعبے میں اہم کرادار ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اقلیتی برادری کو مکمل معاشی، سیاسی اور مذہبی آزادی حاصل ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر ہاؤس میں کرسمس سے متعلق کیک کاٹنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں گورنر بلیغ الرحمٰن، سینیٹر کامران مائیکل، بشپ آزاد مارشل اور ماڈریٹر چرچ آف پاکستان نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن نے کہا کہ اقلیتیں ملکی ترقی کے لیے تمام شعبوں میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

واضح رہے کہ اس موقع پر گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کہا کہ چیف جسٹس اے آر کارنیلیئس عظیم قانون دان اور آئین پاکستان بنانے والوں میں سرفہرست تھے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے تمام اقلیتوں کے لیے مساوی حقوق کا واضح اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے