وزیراعظم شہباز شریف

عمران خان نے لوگوں کے ساتھ دھوکہ کیا، شہباز شریف

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے  وزیراعظم عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے لوگوں کے ساتھ دھوکہ کیا، عمران نیازی کہتے تھے کہ ملک میں اگر ڈالر مہنگا ہو جائے تو سمجھو وزیر اعظم چور ہے،  آج ڈالر روپے کے مقابلے 170 روپے تک پہنچ چکا ہے۔ اب چور کون ہے؟

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس کرپٹ حکومت کے خلاف ہمیں جنگ لڑنی ہو گی۔ عمران خان کہتے ہیں میں دیانت دار وزیراعظم ہوں، وہ جائیں لوگوں سے پوچھ لیں، لوگ اس بارے میں کیا رائے رکھتے ہیں۔شہباز شریف نے وزیر اعظم کو مشورہ دیا کہ اگر وہ بلے باز ہیں تو میدان میں کھلاڑیوں کو تربیت دیں۔

واضح رہے کہ شہباز شریف نے اپنے حالیہ بیان میں پی ٹی آئی حکومت پر طنز کے تیر چلا دیئے، انہوں نے کہاکہ حکومت کی جانب سے ایک کروڑ نوکریاں دینے کاکہاگیالیکن آج 50 ہزارافراد بے روزگار ہو گئے، ایک وقت کی روٹی پوری نہیں ہو رہی، مہنگائی نے کمر توڑ دی اور عوام کاحکومت سے دل بھر گیا ہے، ان کی کرپشن اور مہنگائی کے خلاف جنگ کرنا ہوگی جس کے لئے شفاف انتخابات کرانا ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے