آصف زرداری شہباز شریف

وزیر اعظم شہباز شریف کی سابق صدر آصف علی زرداری سے خصوصی ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (پاک صحافت)  وزیر اعظم شہباز شریف اور سابق صدر مملکت و  پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی کے  درمیان اسلام آباد میں خصوصی ملاقات ہوئی، ملاقات کے دوران ملک کی سیاسی صورت حال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال  کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم سے آصف زرداری نے ملاقات کی جس میں سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  ملاقات میں وفاقی وزیر بلاول بھٹو  زرداری، وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف اور وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق  نے شرکت کی۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ  آئین کی بالادستی اور جمہوری عمل کا تسلسل ہی ملکی ترقی کا راز ہے۔

واضح رہے کہ ملاقات میں ملک میں جمہوریت کے استحکام اور سماجی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ ملکر کام کرنے پر اتفاق ہوا۔وزیر اعظم نے بلاول بھٹو زرداری کو وفاقی وزیر کے طور پر حلف لینے پر مبارکباد دی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ باہمی تعاون سے جلد ملک کو درپیش چیلنجز پر قابو پا لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے