پیپلز پارٹی

نہری پانی میں کمی، سندھ حکومت کا سندھ پنجاب سرحد پر دھرنے کا اعلان

کراچی (پاکستان صحافت) پاکستان پیپلزپارٹی نے نہری پانی میں کمی کے معاملے پر سندھ پنجاب سرحد پر احتجاجی دھرنے کا اعلان کردیا۔  ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کی جانب سے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹوزراری کی قیادت میں احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے۔ پیپلزپارٹی کا کہنا ہے کہ سندھ اسمبلی میں پنجاب اور وفاقی حکومت کے اس عمل کے خلاف قراداد بھی لائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی نے احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں اس وقت مجموعی طور 50 فیصد پانی کی قلت ہے، سکھر بیراج پر 20 فیصد اور کوٹری بیراج پر 44 فیصد پانی کی کمی واقع ہورہی ہے، اپنے حصے کا پانی نہ ملنے کے باوجود بلوچستان کو اس کے حصے کا پانی دے رہے ہیں، صوبے میں پانی کا بحران شدت اختیار کرتا جارہا ہے، نااہل وفاقی حکومت کی وجہ سے سندھ کی زمین بنجر ہوتی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ریاست مدینہ کے دعویدار پانی روک کر ریاست یزید کا کردار ادا کر رہے ہیں، پانی چوری کھلی بدمعاشی ہے،  پنجند اور تونسہ پر موجود ہمارے نمائندے کو بھی نکال دیا گیا ہے،  موجودہ نااہل حکومت جان بوجھ کر زراعت کے شعبے کو تباہ کررہی ہے، لوگ پانی کو ترس رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے