شہباز شریف

تمام اپوزیشن جماعتیں صحافیوں کیساتھ کھڑی ہیں۔ شہبازشریف

اسلام آباد (پاک صحافت) شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے صحافیوں پر قدغن لگانے کی کبھی اجازت نہیں دیں گے۔ تمام اپوزیشن جماعتیں صحافیوں کے ساتھ کھڑی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوریت کی بقا میں میڈیا کی آزادی کو مرکزیت حاصل ہے جبکہ میڈیا کو محدود کرکے جمہوری اقدار کو پامال کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

شہباز شریف کا مزید کہنا ہے کہ صحافیوں نے طویل اور کٹھن جدوجہد سے یہ آزادی حاصل کی ہے۔ اپوزیشن کی تمام سیاسی جماعتیں صحافتی تنظیموں کے ساتھ کھڑی ہیں اور ہم سب مل کر یہ آزادی چھیننے کے حکومتی منصوبے کو ناکام بنائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی قائم کردی۔ احسن اقبال

شکرگڑھ (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے