عطا تارڑ

مریم اورنگزیب سے بدتمیزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی۔ عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب سے لندن میں بدتمیزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہا ہے کہ مریم اورنگزیب کے ساتھ برطانیہ میں جو واقعہ پیش آیا اس کی مذمت کرتا ہوں، میں نے ایک درخواست تیار کی ہے جو آج وزارت داخلہ میں جمع کرواؤں گا۔ اس طرح کے واقعات میں ملوث افراد کے کریکٹر سرٹیفکیٹ بھی منسوخ کیے جائیں گے۔

عطا تارڑ کا مزید کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کے خلاف جو ٹرینڈ چل پڑا ہے وہ ناقابل قبول ہے، اس پر مکمل کارروائی ہوگی، ایسے افراد کے پاکستانی پاسپورٹ بھی کینسل کریں گے، ہم نے اپنے کارکنوں کی حوصلہ افزائی کی تو پھر آپ بھی گھر سے نہیں نکل سکیں گے، ایسے اقدامات ہوں گے تو پتہ چل جائے گا کہ کیسے نہتی خاتون کو گھیر کر نشانہ بنایا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے