پیپلزپارٹی

پیپلزپارٹی کے رہنما کا ایک گھنٹے میں سندھ اسمبلی سے استعفے دینے کا اعلان

کراچی (پاک صحافت) پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول نے ایک گھنٹے کے اندر سندھ اسمبلی سے استعفے دینے کا اعلان کیا ہے۔ لیکن انہوں نے اس اقدام کو ن لیگ کی جانب سے استعفے دینے کیساتھ مشروط کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ن لیگ پنجاب سے استعفے دے تو ایک گھنٹے میں ہم سندھ سے استعفے دیں گے۔ اگلے الیکشن میں جنوبی پنجاب سے ہمیں کافی سیٹیں ملیں گی۔

رہنما پی پی پی نبیل گبول کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کے کنٹونمنٹ بورڈز کے نتائج وہی آئے جو ہم نے سوچا تھا۔ آنے والے دنوں میں بلاول بھٹو سنٹرل پنجاب کے مرکز لاہور میں بیٹھیں گے اور وہاں پر زیادہ ٹائم دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جس دن ن لیگ پنجاب سے استعفیٰ دے گی، ایک گھنٹے بعد پیپلزپارٹی سندھ سے استعفے دے گی۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے