احسن اقبال

ضمنی انتخابات، ن لیگ کا حلقہ این اے 75 کے پولنگز پر دوبارہ انتخابات کرانے کا مطالبہ

سیالکوٹ ( پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے این اے 75 کے 23 پولنگز پر دوبارہ انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا گیا ہے،  ذرائع کے مطابق این اے  75 پر ہونے والے انتخابات کے دوران پیش آنے والی بے نظمی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل احسان اقبال نے کا کہ این اے 75 پر پورا الیکشن مشکوک ہوگیا،36 پولنگ اسٹیشنزپر پولنگ گھنٹوں بند رہی، الیکشن کمیشن فردوس عاشق اعوان کے طرزعمل کا نوٹس لے۔ دوسری جانب ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بھی کہا کہ تاریخ میں پہلی بارصرف ووٹ نہیں الیکشن کمیشن کا عملہ بھی چوری ہوگیا، ن لیگ کی جیت کو ہار میں تبدیل کرنے کیلئے پورے کے پورے الیکشن کمیشن پر  ڈاکہ  ڈالا گیا، جو بھی کر لیں ، فتح ن لیگ کی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق  حلقہ این اے 75 کے 9 مقامات پر جھگڑے، تین مقامات پر ہوائی فائرنگ اورایک مقام پر فائرنگ کی گئی۔ پولیس کے مطابق گوئند کے میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور 3زخمی ہوئے۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے اپنی رپورٹ آئی جی پنجاب کو بھجوا دی ہے۔خیال رہے کہ  الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی الیکشن کے نتائج میں تاخیر اور انہیں روکنے پر وضاحتی بیان جاری کیا ہے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ این اے 75 سیالکوٹ فور کے ضمنی الیکشن کے نتائج غیر ضروری تاخیر کے ساتھ موصول ہوئے اور اس دوران متعدد پریزائیڈنگ افسران کے ساتھ رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی مگر کامیابی نہ ہوئی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ڈی آر او اور آر او نے اطلاع دی ہے کہ این اے 75 کے ضمنی الیکشن کے 20 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج میں ردو بدل کا شبہ ہے لہٰذا مکمل انکوائری کے بغیر حلقے کا غیر حتمی نتیجہ جاری کرنا ممکن نہیں ہے اور اس ضمن میں ڈی آر او تفصیلی رپورٹ الیکشن کمیشن کو بھجوا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے