مریم اورنگزیب

اپوزیشن بڑا کام کرنے جارہی ہے، مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اپوزیشن بڑا کام کرنے جارہی ہے، اس حوالے سے ، مشارت کا سلسلہ جاری ہے۔ کالے قانون کو پارلیمان اور ہائیکورٹ میں چیلنج کرینگے، کرائے کے ترجمان کہتے ہیں اپوزیشن نے پیسوں کی آفر کی ہے، اپنی پوری سیاست مخالفین کی تضحیک پر چمکائی ، آپ ہمیں بتائیں گے بہتان اور تضحیک کیا ہوتی ہے؟

تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب نے جاری بیان میں کہا کہ ہمارا مقصد عوام کو مہنگائی، بے روزگاری سے نکالنا ہے، پیکا میں جرم کی تعریف کیے بغیر 5 سال سزا مقرر کی گئی، اپنی نالائقی کو دیکھیں، آپکی ٹکٹ پر کوئی الیکشن لڑنا نہیں چاہتا۔ انہوں نے کہاکہ آپ کے نام پر جو سیاست نہیں کر سکتے ان کو پیسوں کی ضرورت نہیں، اقتدار کی کرسی جاتی ہے تومانگے تانگے کامینڈیٹ کام نہیں آتے، اکاؤنٹس کی تفتیش کیلئے سوئس بینکس کو خطوط لکھے گئے۔

واضح رہے کہ ن لیگ کی ترجمان نے مزید کہا کہ پیکا قانون کاسب سے پہلے عملدر آمد عمران خان پر ہونا چاہیے، شہزاد اکبر کاغذ لہرا لہرا کر الزامات لگاتے تھے، آج غائب ہیں، کنٹینر پر کھڑے ہو کر ریاست مدینہ کا نام استعمال کر کے سیاست کی۔ کالے قانون کے تحت زبان بندی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، دوسروں کی تضحیک خود کریں تو 5 سال حکومت کریں، ہم آپ پر تنقید کریں تو 5 سال سزا ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے