مراد علی شاہ

امن و امان کے قیام میں پولیس کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔ وزیراعلی سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیراعلی سندھ کا کہنا ہے کہ امن و امان کے قیام میں پولیس کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے گھوٹکی کی تحصیل اوباڑو کے کچے کے علاقے میں پیش آئے واقعے کی آئی جی پولیس سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔ ترجمان وزیراعلی سندھ کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ کس طرح پیش آیا؟ ہر پہلو سے متعلق رپورٹ دیں۔

ترجمان نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے ڈاکوؤں کے خلاف بھرپور آپریشن کی ہدایت دے دی ہے، مجھے پولیس اہلکاروں کے قاتل ہر صورت سلاخوں کے پیچھے چاہئیں۔ وزیراعلی سندھ کا کہنا ہے کہ امن و امان کے قیام میں پولیس کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، میں شہید پولیس افسران اور اہلکاروں کی جرأت کو سلام پیش کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

کامران ٹیسوری

گورنر سندھ کا بیٹی کیساتھ کرغزستان سے آنے والے طلبہ کا ایئرپورٹ پر استقبال

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ اپنی بیٹی کے ساتھ طلبہ کا استقبال کرنے کراچی ایئرپورٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے