9 مئی کو پی ٹی آئی نے سوچی سمجھی سازش کے تحت فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچایا ، قمر زمان کائرہ

لاہور (پاک صحافت) وزیر اعظم کے مشیر برائے کشمیر وگلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ 9 مئی کو پی ٹی آئی نے سوچی سمجھی سازش کے تحت فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچایا ، ان واقعات میں ملوث افراد کو سزاملنی چاہیے  البتہ  چیئرمین پی ٹی آئی اپنے رویے پر ندامت محسوس کریں تو مذاکرات کیلئے دوبارہ سوچا جا سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  لاہورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہاکہ مشکلات کے باوجود عوام کو بڑا ریلیف دیں گے، پی ٹی آئی سیاسی محاذ پر کشیدگی کو انسانی حقوق کی پامالی کا رنگ دینے کی کوشش کر رہی ہیں  اس کے جھوٹے الزامات قابل گرفت ہیں تاہم سیاسی جماعتوں پر پابندی کے حق میں نہیں ۔

واضح رہے کہ قمر زمان کائرہ نے مزید کہا کہ 9 مئی کےواقعات میں ملوث افراد کو قانون کے مطابق سزا ملنی چاہیے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ خواتین کے حوالے سے سوشل میڈیا پر غلط تاثرپیداکیا جارہا ہے، اگر کسی کے پاس ثبوت ہے تو سامنے لائیں، میں پہلا شخص ہوں گا جو اسے قانون کی زد میں لاؤں گا۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے