بلاول بھٹو

یورپین خارجہ امور کے سربراہ کی وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے ملاقات

ابوظہبی (پاک صحافت) یورپین خارجہ امور کے سربراہ اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے درمیان متحدہ عرب امارات میں ملاقات ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یورپین خارجہ امور کے سربراہ جوزپ بوریل اور پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے درمیان ملاقات متحدہ عرب امارات میں منعقد ہونے والے سر بانی یاس فورم 2022ء کے دوران ہوئی، جہاں یورپین یونین کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل اینرک مورا اور پاکستان کی وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر بھی موجود تھیں۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں جن موضوعات پر گفتگو ہوئی ان کے متعلق جوزپ بوریل نے بتایا کہ ہم یعنی یورپین یونین پاکستان کے ساتھ تجارت کو فروغ دینے، مائیگریشن سے متعلق چیلنجوں سے نمٹنے، قوانین پر مشتمل بین الاقوامی آرڈر اور علاقائی مسائل اور سلامتی پر کام کرتے ہیں۔ دوسری جانب پاکستان کے سفارتی ذرائع سے سامنے آنے والی اطلاع کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر نے یورپین یونین کے اعلیٰ نمائندے برائے خارجہ امور جوزپ بوریل اور یورپین ایکسٹرنل ایکشن سروس میں سیاسی امور کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل اینرک مورا سے ملاقات کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے