کامران ٹیسوری

گورنر سندھ کا بیٹی کیساتھ کرغزستان سے آنے والے طلبہ کا ایئرپورٹ پر استقبال

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ اپنی بیٹی کے ساتھ طلبہ کا استقبال کرنے کراچی ایئرپورٹ پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ کرغزستان سے مزید 180 طلبہ کی کراچی واپسی ممکن بنادی۔ بشکیک میں پھنسے سندھ کے طالبعلم میرے بیٹے اور بیٹی جیسے ہیں۔ خوف کا شکار اپنے بچوں کو بشکیک سے لانے کا وعدہ پورا کردیا۔

کامران ٹیسوری کا مزید کہنا تھا کہ بچوں کے والدین نے امید کی گھنٹی بجا کر مجھ سے ملاقات کی تھی۔ میں نے وزیر خارجہ اسحق ڈار سے کراچی کےلیے اسپیشل پروازوں کی اجازت مانگی تھی۔ وزیر خارجہ اسحق ڈار کا شکر گزار ہوں، انہوں نے کراچی کےلیے پروازیں ممکن بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ اسپیشل فلائٹس کے لیے وزیراعظم، وزیراعلی سندھ سمیت سب کا مشکور ہوں۔ مزید طلبا کی واپسی کے لیے بھی کوششیں جاری ہیں، عوامی گورنر کا خطاب دینے والوں نے جو ذمہ داری عائد کی ہے، نبھاتا رہوں گا۔

طلبہ کے والدین گورنر سندھ کے حق میں پلے کارڈ لے کر کراچی ایئرپورٹ پہنچے۔ کرغزستان سے وطن واپس آنے والے طلبہ کے والدین ’شکریہ عوامی گورنر‘ کے پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

کامران ٹیسوری

گورنر سندھ کا 300 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کو سولر دینے کا اعلان

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ 300 یونٹ تک بجلی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے