پی ڈی ایم

چیف جسٹس (ر) ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو سے متعلق اپوزیشن نے اہم مطالبہ کر دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) سابق چیف جسٹس (ر) ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو ٹیپ نے ملکی سیاست میں ہلچل مچادی ہے، دوسری جانب متحدہ اپوزیشن نے بھی اہم مطالبہ کر دیا۔  خیال رہے کہ  حزب اختلاف کی سب سے بڑی جماعت ن لیگ نے آڈیو کا فارنزک کرانے اور معاملے پر وضاحت دینے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق جج ارشد ملک کی ویڈیو کے بعد چیف جسٹس (ر) ثاقب نثار کی آڈیو پر اپوزیشن نے سوالات اٹھادیے۔ اس تناظر میں اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم نے آج کے اجلاس میں حتمی لائحہ عمل طے کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ خیال رہے کہ اس سے قبل شاہد خاقان عباسی نے بھی مطالبہ کیا کہ مبینہ آڈیو ٹیپ منظر عام پر آنے کے بعد اب تو کم از کم سزا ختم کی جائے۔

واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا تھا کہ سابق چیف جسٹس نے حکم کس کو دیا کچھ معلوم نہیں، ثاقب نثارکی آڈیو، رانا شمیم کا بیانِ حلفی، ارشد ملک کے بیانات، سب سامنے ہیں، اب عدلیہ اور ججوں کو وضاحت کرنا ہے۔ خیال رہے کہ پی ڈی ایم نے اجلاس کے دوران آئندہ سال نئے انتخابات کا بھی مطالبہ کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

ہمیں رمضان میں غزہ کے مسلمانوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہمیں رمضان میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے