مراد علی شاہ

کم عقل لوگ سمجھتے ہیں جھوٹ بول کر حاوی ہوجائیں گے، مراد علی شاہ

کراچی (پاک صحافت) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ  کچھ ناسمجھ، کم عقل لوگ سمجھتے ہیں جھوٹ بول کر حاوی ہوجائیں گے، کہتے ہیں کہ سندھ نے وفاق کے افسران کو روکا ہوا ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ کل جوائنٹ سیشن کی تقریر میں غلط بیانی کی گئی۔ خیال رہے کہ انہوں نے یہ بات کراچی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی میں اہم پریس کانفرنس کی، جس کے دوران انہوں نے کہا کہ کل جوائنٹ سیشن کی تقریر میں غلط بیانی کی گئی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ  غلط بیانی کرنے والے وفاق کے افسران نہیں ہیں، یہ وفاق کے افسران نہیں، فیڈریشن کے افسران ہیں، یہ کسی سے مشاورت پر یقین نہیں رکھتے۔وزیر اعلیٰ سندھ کاکہنا ہے کہ میں نے کسی کو اختیار نہیں دیا، وہ مجھ سے بات کریں، جب بات حد سے بڑھ جاتی ہے تو پھر آپ ضرور جواب دیتے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پریس کانفرنس کے دوران مزید کہا کہ ہمارے پاس 19 افسران ہیں، 48 افسران کی کمی ہے، شہزاد اکبر سے کہا ہے ہمیں افسر دیں، افسروں کی کمی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ میرپور خاص میں ہائیکورٹ کا سرکٹ بینچ قائم کرنے کی سفارش کی گئی ہے، الیکشن قوانین میں ترمیم پر سندھ حکومت کو موقف دوں گا۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے