نواز شریف

آج دفتر میں آخری دن ہے پھر میں روانہ ہوجاؤں گا۔ نوازشریف

لندن (پاک صحافت) نواز شریف کا کہنا ہے کہ آج دفتر میں آخری دن ہے پھر میں روانہ ہوجاؤں گا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے حق میں اور میرے خلاف لکھنے والے تمام صحافیوں کا شکر گزار ہوں۔

نوازشریف کا مزید کہنا تھا کہ معاشرے میں صحافت کا اہم کردار ہے، عوام صحافیوں کی رائے کو اہمیت دیتے ہیں، غیبت، چغلی اور بہتان بازی سے صحافیوں کو پرہیز کرنا چاہیے اور تنقید برائے اصلاح ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ مریم اورنگزیب سمیت دیگر خواتین کا لندن میں گھیراؤ کیا گیا، یہاں پاکستانیوں کے مظاہروں کا چار سال میں کیا فائدہ ہوا ہے؟ مظاہرہ کرنا ہے تو پاکستان جاکر کریں۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف 21 اکتوبر کو وطن واپس پہنچیں گے اور ن لیگ نے ان کے قفید المثال استقبال کا اعلان کر رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے