عاصم منیر

آرمی چیف کی ملکی خوشحالی کیلئے پاک فوج کے پختہ عزم کی یقین دہانی

اسلام آباد (پاک صحافت) آرمی چیف نے ملک کی معاشی خوشحالی اور عوام کی سماجی و اقتصادی بہبود کے لیے حکومتی اقدامات میں قدم سے قدم ملانے کے لیے پاک فوج کے پختہ عزم کی یقین دہانی کرائی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ایپکس کمیٹی کا دسواں اجلاس منعقد ہوا جس میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تحت مختلف اقدامات اور منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف سمیت آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، وفاقی کابینہ، صوبائی وزرائے اعلی اور اعلی سطح کے سرکاری حکام نے شرکت کی۔

ایپکس کمیٹی نے ریاستی اداروں کی نجکاری پر پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے جاری عمل پر اطمینان کا اظہار کیا اور متعلقہ سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر نجکاری کو بروقت مکمل کرنے پر زور دیا، کمیٹی نے سرمایہ کاری کے ماحولیاتی نظام کو بہتر بنانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا

یہ بھی پڑھیں

شہبازشریف اردوان

وزیراعظم اور ترک صدر کا رابطہ، عید کی مبارکباد اور نیک خواہشات کا تبادلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے