شہباز شریف

تاریخ میں پہلی بار اسمگلنگ میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ تاریخ میں پہلی بار اسمگلنگ میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت اعلی سطح اجلاس میں انسداد اسمگلنگ سے متعلق سول آرمد فورسز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اعلامیے کے مطابق اجلاس میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے خصوصی شرکت کی، دیگر میں وفاقی وزراء محسن نقوی، محمد اورنگزیب اور احد چیمہ بھی موجود تھے۔

اجلاس میں آئی جی ایف سی خیبر پختونخوا اور بلوچستان، ڈی جیز رینجرز پنجاب اور سندھ، ڈی جی پاکستان کوسٹ گارڈز اور دیگر اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔ اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے انسداد اسمگلنگ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار اسمگلنگ میں خاطر خواہ کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ آپ کٹھن حالات اور چیلنجوں کے باوجود اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں، آپ کی کوششوں سے ملکی خزانے کو اربوں روپے کا فائدہ ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

کامران ٹیسوری

گورنر سندھ کا 300 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کو سولر دینے کا اعلان

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ 300 یونٹ تک بجلی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے