یوم القدس

یوم القدس کی مناسبت سے مشترکہ تقریب کا انعقاد

اسلام آباد (پاک صحافت) عالمی یوم القدس کی مناسبت سے ملی یکجہتی کونسل پاکستان اور مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں فلسطینیوں کی حمایت اور اسرائیل کی مخالفت میں قرارداد پیش کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت المسلمین اور ملی یکجہتی کونسل نے مشترکہ طور پر تقریب کا انعقاد کیا، جس کا موضوع تھا ’’قبلۂ اول کی آزادی قریب ہے‘‘۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ مسلمان ملکوں کے حکمران کیا ہیں کہ ان کی تمام تر حکمرانیاں غلامی کی زنجیروں میں جکڑی ہوئی ہیں، مسلمان عوام مجبور ہیں، انہیں بارڈرز کی قید نے بےبس کر رکھا ہے، وہ اپنے بھائیوں پر ہونے والے ستم کو یاد کرکے ایسے جیتے ہیں کہ روز مرتے ہیں اور ان کے غلام حکمران ایسے جیتے ہیں کہ زندگی شرمسار ہو جاتی ہے.

تقریب میں انسانی حقوق کی وفاقی وزیر ڈاکٹر (مہرالنسا) شیریں مزاری نے بہت سے کڑوے سچ بولے۔ القدس کی اہمیت کو اجاگر کیا، اقوام متحدہ اور او آئی سی کے افسوسناک کردار کو بھی واضح کیا، ڈاکٹر مزاری نے کہا کہ ’’ہم فلسطین پر اپنا موقف بدلنے کا سوچ بھی نہیں سکتے، لچک دکھانے سے کشمیر پر موقف جاندار نہیں رہے گا‘‘ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ ’’انقلاب ایران سے پہلے مسئلہ کشمیر کے ساتھ مسلمان حکمران غیر سنجیدہ تھے، امام خمینیؒ نے اس مسئلے میں جان ڈالی‘‘ ایرانی آج بھی یوم القدس کو نہیں بھولتے۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف

نوازشریف کو مسلم لیگ (ن) کا صدر بنانے کی قرارداد منظور

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ (ن) پنجاب کے تنظیمی اجلاس میں سابق وزیراعظم نواز شریف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے