شرجیل میمن

عمران خان اور اس کی پارٹی ریاست پاکستان کیخلاف سازشوں میں مصروف ہے۔ شرجیل میمن

کراچی (پاک صحافت) شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ عمران خان اور اس کی پارٹی اس وقت ریاست پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کی توثیق سے پاکستان کو بڑی سپورٹ ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتحادی حکومت نے اپنی سیاست کو بچانے کے بجائے پاکستان کو بچانے کے لئے سخت فیصلے کئے۔

شرجیل میمن کا مزید کہنا ہے کہ پوری قوم بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ اپنے پاکستانی بھائیوں کی مدد کرنے میں مصروف ہے لیکن عمران خان کرسی کے نشے میں ہاتھ سے کوئی موقع جانے نہیں دیتا، ملک کے نازک معاملات کو بھی اپنی گھناؤنی سیاست کی نظر کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ شوکت ترین اور محسن لغاری جیسے لوگ عمران خان کے جھانسے میں آگئے ہیں، یہ ثابت ہوگیا کہ عمران خان بیرونی ایجنٹ ہے، جس کو ریاست پاکستان سے کوئی غرض نہیں۔ عمران خان کی پوری کوشش تھی کہ پاکستان کسی طرح ڈیفالٹ میں چلا جائے، سازش کے پیچھے عمران خان اور بھارت کا ہاتھ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے