رویت ہلال کمیٹی

چاند نظر نہیں آیا، یکم ربیع الاوّل 18 ستمبر کو ہوگی

اسلام آباد (پاک صحافت) چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کا کہنا ہے کہ ربیع الاوّل 1445 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا، یکم ربیع الاول 18 ستمبر کو ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس کی صدارت چیئرمین کمیٹی عبدالخبیر آزاد نے کی۔ اجلاس میں محکمہ موسمیات، سپارکو، وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔

اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا ہے کہ کسی بھی مقام سے چاند نظر آنے کی شہادت نہیں ملی۔ اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ یکم ربیع الاوّل 18 ستمبر کو ہوگی۔ 12 ربیع الاوّل 29 ستمبر کو ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے امن کے لیے دعاگو ہیں، گلگت بلتستان کا امن پاکستان کا امن ہے۔ دشمن چاہتا ہے ہم میں دراڑ پیدا کردے، دشمن کی ہر چال کو ہمیں ناکام کرنا ہے۔ پوری قوم مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے