روٹی

پنجاب حکومت نے روٹی کی قیمت میں مزید کمی کردی

لاہور (پاک صحافت) پنجاب حکومت کی جانب سے روٹی کی قیمت میں مزید کمی کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہریوں کو ریلیف فراہم کرتے ہوئے پنجاب حکومت نے روٹی کی نئی قیمت 14 روپے مقرر کردی ہے جس کا اطلاق کل سے ہوگا۔

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ مختلف شہروں میں روٹی کی قیمت 12 سے 14 روپے مقرر ہے جبکہ لاہور میں سادہ روٹی کی قیمت 14 روپے مقرر کی گئی ہے۔

خیال رہے اس سے قبل پنجاب حکومت کی جانب سے صوبے بھر میں روٹی کی قیمت میں کمی کرتے ہوئے 16 روپے مقرر کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

عیدالاضحی پر کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ عید الاضحی پر کسی کو قانون …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے