شرجیل میمن

عمران خان انقلاب نہیں ملک میں خون خرابا کروانا چاہتے ہیں۔ شرجیل میمن

کراچی (پاک صحافت) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ عمران خان انقلاب نہیں ملک میں خون خرابا کروانا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عمران خان اپنے 4 سالہ دور حکومت میں سندھ فتح کرنے کے خواب دیکھتے رہے پر ناکامی ان کا مقدر بنی، عمران خان نے اپنے دور اقتدار میں سندھ کے لوگوں کو مکمل طور پر نظر انداز کیا، انہوں نے سندھ کے تین اسپتال وفاق کے کنٹرول میں دینے کی سازش کی۔

شرجیل میمن کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان جلسے جلوس اور کانسرٹ کانسرٹ کھیلتا رہا ہے، عمران خان انقلاب نہیں ملک میں خون خرابا کروانا چاہتے ہیں، انقلاب لانے کے لیے پنجاب اور کے پی کے میں اپنے کارکنان سے حلف لے رہا ہے، ان کو اپنے کارکنوں کی وفاداری پر اعتماد نہیں، ڈرپوک کہتا ہے کہ ہر ضلع سے 5 ہزار لوگوں کی یقین دہانی کے بعد لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین اور اداروں کو تو بلیک میل کرتا رہا ہے، اب اپنے ایم پی ایز اور کارکنوں کو بھی بلیک میل اور لوگ لانے کی دھمکیاں دے رہا ہے، ایک طرف کہتا ہے کہ پی ٹی آئی اسمبلیوں میں کسی صورت میں واپس نہیں جائے گی، کل ان کے ایم این ایز نے سپریم کورٹ میں کہا ہے کہ قومی اسمبلی سے ان کے استعفے سیاسی چال تھی۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے