سینیٹ

سینیٹ نے ایران کے صدر کی شہادت پر سوگ میں قرارداد منظور کرلی

(پاک صحافت) سینیٹ کے نمائندوں نے ایران کے صدر کی شہادت پر سوگ اور ان کی ہمسایہ قوم کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی عالم اسلام کے عظیم رہنما اور پاکستان کے سچے دوست تھے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور ان کے ساتھ دیگر شہداء کی شہادت پر تعزیت کے عنوان سے پیش کی گئی قرارداد کو تمام نمائندوں نے متفقہ طور پر منظور کرلیا۔

سینیٹ کے نمائندوں نے ایران کی حکومت اور عوام اور ہیلی کاپٹر کے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مذکورہ قرارداد میں تاکید کی کہ صدر رئیسی عالم اسلام کے عظیم رہنما اور پاکستان کے سچے دوست تھے۔ ہم غم کی ان گھڑیوں میں ایرانی قوم کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں اور اپنے ایرانی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ اس عظیم ناقابل تلافی نقصان کے غم میں شریک ہیں۔

سینیٹ نے قرارداد میں مزید کہا کہ آیت اللہ رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی ناقابل یقین موت نہ صرف ان کے اہل خانہ اور ملت ایران کے لیے بلکہ پوری اسلامی امت کے لیے ایک عظیم نقصان ہے۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

عمران خان مذاکرات چاہتے ہیں تو اداروں پر حملے بند کریں۔ احسن اقبال

لاہور (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران خان مذاکرات چاہتے ہیں تو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے