مفتاح اسماعیل

بجلی کی قیمتیں گذشتہ برس بڑھائی گئیں، نوٹیفکیشن اب آیا ہے۔ مفتاح اسماعیل

اسلام آباد (پاک صحافت) مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمتیں پی ٹی آئی حکومت کے دور میں بڑھائی گئی تھیں جس کا نوٹیفکیشن اب آیا ہے، توانائی کے بحران پر قابو پانے کی پوری کوشش کررہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے نیشنل بجٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ حکومت نے ریکارڈ قرضے لیے، رواں سال ترقیاتی بجٹ 550 ارب روپے ہے، اگلے سال کیلئے ترقیاتی بجٹ 800 ارب روپے رکھا گیا ہے، گیس کے شعبے کا گردشی قرضہ 1500 ارب روپے تک بڑھ چکا ہے۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ اس بجٹ کو زیادہ تر سراہا گیا ہے، بجٹ میں بہت ساری چیزیں مجبوراً کرنی پڑتی ہیں، پاکستان کے تمام وزرائے اعظم نے جتنا قرض لیا اس کا 80 فیصد عمران خان نے لیا، جب میں نے یہ کہا تو شوکت ترین نے کہا 80 فیصد نہیں 76 فیصد لیا ہے، عمران خان نے 79 فیصد زیادہ قرض لیا اپنی بات کی بھی درستی کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے