عطا تارڑ

سپریم کورٹ کے فیصلے سے ملک دشمن سازشی عناصر کے حوصلے بڑھیں گے۔ عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے ملک دشمن سازشی عناصر کے حوصلے بڑھیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ ن عطا تارڑ نے سپریم کورٹ کے فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل کالعدم قرار دینے کے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے ملک دشمن سازشی عناصر کے حوصلے بڑھیں گے، پی ٹی آئی کے چیئرمین نے 9 مئی کو ایک مذموم سازش کے تحت قومی سلامتی کے ادارے پر حملے کروائے، شہدا کی یادگاروں کو مسمار کرنے والے قومی مجرم ہیں اور کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

عطا تارڑ کا مزید کہنا ہے کہ کیا غیرملکی ایجنٹ جو دشمنوں کی حمایت سے ملک کے اندر انتشار پھیلاتے ہیں، ان کا بھی ملٹری کورٹس میں ٹرائل نہ کیا جائے، پارلیمنٹ نو مئی کے ملزمان کا ملٹری کورٹس میں ٹرائل کیے جانے کی قرارداد جون میں منظور کرچکی، پارلیمنٹ کی اس قرارداد کی موجودگی میں، سپریم کورٹ کے اس فیصلے کی گنجائش نہیں بنتی۔

انہوں نے کہا کہ ملٹری کورٹس کے فیصلوں کے خلاف اپیل کا حق موجود ہے۔ جس سے ملزمان کے قانونی حقوق کو تحفظ ملتا ہے، قانونی سسٹم میں بہت سی خامیاں موجود ہیں جن کی وجہ سے ملزمان سزا سے بچ جاتے ہیں، پوری دنیا میں سپیشل کورٹس بنائے جانے کی مثالیں موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے