یوسف رضا گیلانی

یوسف رضا گیلانی نے پنجاب کی اسپیکرشپ کی ڈیمانڈ کو مسترد کر دیا

لاہور (پاک صحافت) سابق وزیر اعظم اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی نے پنجاب کی اسپیکرشپ کی ڈیمانڈ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کی اسپیکر شپ کیلئے ہمارا کوئی مطالبہ نہیں۔ اس موقع پر انہوں نے  یہ بھی کہا کہ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے سپریم کورٹ میں یقین دہانی کرائی تھی کہ انتخابی اصلاحات کے فوری بعد الیکشن کرائینگے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے جاری بیان میں کہا ہے کہ تحریک انصاف انتخابی اصلاحات سمیت کسی معاملے پر بات نہیں کرتی تھی۔ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ  کوشش کرینگے کہ عمران خان اور تحریک انصاف کو آن بورڈ لیں۔

واضح رہے کہ  سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی نے مزید  کہا ہے کہ ہم وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو مبارکباد دینے آئے تھے، پنجاب کی اسپیکر شپ کیلئے ہمارا کوئی مطالبہ نہیں، تمام ترمعاملات بلاول بھٹو اور نواز شریف کی لندن ملاقات میں طے پا چکے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ عمران خان وکٹیں لیکر بھاگ گئے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے