عطا تارڑ

عمران نیازی نے ٹیریان کیس میں راہ فرار اختیار کی ہے۔ عطا تارڑ

لاہور (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ عمران نیازی نے ٹیریان کیس میں راہ فرار اختیار کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران نیازی کے وکلاء نے بھونڈا جواب جمع کرایا ہے، آرٹیکل 62 کے تحت صرف یہ طے ہونا ہے کہ آپ ایم این اے بننے کے اہل ہیں یا نہیں۔ عمران خان ابھی سے یہ کیس ہار چکے ہیں، ان کا جواب شکست کا اعتراف ہے، وہ ٹانگ کا بہانہ چھوڑ کر عدالت آئے۔

عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ گھر آ کر تفتیش کریں، کیا تم اوپر سے اترے ہوئے ہو، یہ معاملہ اخلاقی نہیں آئینی و قانونی معاملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی نے نہ کوئی استعفی دیا نہ موصول ہوا، جمہوری پارٹی میں ہر کسی کو رائے دینے کا حق ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے