رانا ثناء اللہ

عمران خان نے سیاسی مخالفین کیخلاف جھوٹے مقدمات بنانے کے علاوہ عوامی بہبود کیلئے کوئی کام نہیں کیا۔ رانا ثناءاللہ

لاہور (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اپنے چار سالہ دور اقتدار میں صرف سیاسی مخالفین کے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے جبکہ عوامی فلاح و بہبود کے لئے کوئی کام نہیں کیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب معلوم ہو رہا ہے کہ عثمان بزدار نام کے وزیر اعلیٰ پنجاب تھے انہیں صرف اس لیے رکھا گیا تھا کہ جو حکم فرح گوگی سے آئے اسے پورا کرنا ہے۔ فرح گوگی نے ایک ارب روپے باہر بھیجے ،عمران خان ٹیکس ایمنسٹی سکیم بھی فرح گوگی کیلئے لے کر آئے۔

وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ راولپنڈی کا شیطان کہتا تھا کہ میں جیل جانے سے نہیں ڈرتا، کل راولپنڈی لاہور ہائیکورٹ بینچ پہنچا تھا ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے کہ حکومت مجھے گرفتار نہ کرے۔ یہ لوگوں کو گمراہ کررہا ہے کہ ان کا لانگ مارچ خونی مارچ ہوگا، اگر انہوں نے اپنا یہ بیان واپس نہ لیا اور اس بیان پر عوام سے معذرت نہ کی اور حکومت کو یقین دہانی نہ کرائی کہ ان کا مارچ پر امن ہو گامیں ان کا گھر سے نکلنا مشکل کر دوں گا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے