بابر اعظم ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑنے کے قریب

کراچی (پاک صحافت)  قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑنے کے قریب پہنچ گئے،  خیال رہے کہ پاکستان میں بابر اعظم ایسا کھلاڑی ہے جسے شائقین کرکٹ ایک بہترین بیٹسمین کے طور پر مانتے ہیں جو ویرات کوہلی کی بیٹنگ سے کافی حد تک مماثلت رکھتا ہے۔ تینوں فارمیٹس کی کپتانی میں بھی بابر اعظم بہت مستقل مزاج رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بابر اعظم نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے لئے77 ون ڈے میچ کھیلے ہیں۔26 سالہ بلے باز نے55،94 کی عمدہ بلے بازی اوسط سے مجموعی طور پر3،580 رنز بنائے ہیں۔ بابر نے اب تک 75 ون ڈے اننگز میں12 سنچریاں اور 16نصف سنچری ریکارڈ کی ہیں۔ اس کے علاوہ ون ڈے میں بابراعظم کا اسٹرائیک ریٹ87.90 ہے۔ یہ اعداد و شمار اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہیں کہ وہ ون ڈے فارمیٹ میں 8 ہزار رنز بنانے والے سب سے تیز بلے باز ہونے کا ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑ سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ ویرات کوہلی نے یہ ریکارڈ جون2017 میں حاصل کرلیا تھا، بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے 8 ہزار رنز کے سنگ میل کو چھونے کے لئے175 اننگز کھیلیں۔ جبکہ بابر اعظم کو اگلی 99 اننگز میں ویرات کوہلی کے ریکارڈ کو توڑنے کے لئے4،420 رنز درکار ہیں۔ اگر بابر اعظم اپنی موجودہ اوسط 55.94 کو برقرار رکھتے ہوئے مقرہ رنز بناتے ہیں تو ویرات کوہلی کا یہ ریکارڈ آسانی سے توڑ سکتے ہیں۔ خیال رہے کہ ون ڈے کرکٹ میں بابر اعظم کی حالیہ پرفارمنس پر نظر ڈالی جائے تو بہت زیادہ امکان ہے کہ وہ 175 ون ڈے اننگز میں8،000 رنز کے سنگ میل کو چھولیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان

وزیر اعظم پاکستان نے ایران کے ساتھ اقتصادی تعلقات کی مضبوطی پر زور دیا

پاک صحافت اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے ساتھ ملاقات میں پاکستان کے قائم مقام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے