ریاض حسین پیرزادہ

معزور افراد کی بحالی اور معاشرہ میں معزز مقام کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے، ریاض حسین پیرزادہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ریاض حسین پیرزادہ نے  کہا ہے کہ معزور افراد کی بحالی اور معاشرہ میں معزز مقام کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے، ان کا کہنا ہے کہ  وزارت انسانی حقوق اس حوالے سے ہر ممکن اقدام کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق ریاض حسین پیرزادہ کی خصوصی ہدایت پر کوٹہ برائے معذوراں کی پاسداری یقینی بنانے کے لیے وزارت سے مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔ سرکاری مراسلہ 29 وفاقی منسٹریز اور ڈویژنز کی طرف بھیجا گیا ہے، تمام وفاقی اداروں سے کوٹہ پر عمل درآمد کی موجودہ رپورٹ بھی طلب کی گئی ہے۔

واضح  رہے کہ مراسلہ آئی سی ٹی رائیٹس آف پرسنز ود ڈس ایبیلیٹی ایکٹ 2020 کے سیکشن (1) 24 کے تحت ملازمتوں میں مقرر کردہ کوٹہ برائے معذوراں کی پاسداری بنانے کے لیے لکھا گیا ہے۔ یا د رہے کہ قانون کے مطابق کوٹہ کل منظور شدہ ملازمتوں کا 2 فیصد ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے