لیجنڈ اداکار

سینئر اداکار جاوید شیخ اپنی والدہ کی محنت و جد و جہد کو یاد کرتے ہوئے جذباتی ہوگئے

لاہور (پاک صحافت) پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کے معروف سینئر اداکار جاوید شیخ اپنی والدہ کی محنت و جد و جہد کو یاد کرتے ہوئے جذباتی ہوگئے۔ اداکار جاوید شیخ نے اس بات پر بھی افسوس کا اظہار کیا کہ وہ اپنے والدین بالخصوص والدہ کی خدمت نہیں کرسکے۔

تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران جاوید شیخ نے میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ بچپن میں مالی اعتبار سے ان کے حالات اچھے نہیں تھے، ان کی والدہ نے ایک کمرے میں 8 بچوں کی پرورش کی، ان کی ضروریات کا پورا خیال رکھا۔ انہوں نے بتایا کہ والد تو صبح کام پر چلے جاتے تھے، جس کے بعد زیادہ تر وقت والدہ کے ساتھ گزرتا، اس دوران گھریلو امور میں ان کی مدد بھی کرتے اور چھوٹے بہن بھائیوں کا خیال بھی رکھتے تھے۔

واضح رہے کہ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ان کے والد ان کی اداکاری کے حق میں نہیں تھے، لیکن والدہ نے ساتھ دیا اور جب بھی ریڈیو پر ڈرامہ ریکارڈ کروانے جاتے تو والدہ یہ بات والد سے چھپاتی تھی۔ دوران انٹرویو انہوں نے اس بات پر مایوسی کا اظہار کیا کہ وہ اپنی والدہ کو حج یا عمرہ نہیں کروا سکے۔

یہ بھی پڑھیں

نیٹ فلکس نے ’پشپا 2‘ کے ڈیجیٹل حقوق 275 کروڑ روپے میں خرید لیے

(پاک صحافت) آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس نے جنوبی بھارت کے سپر اسٹار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے