مراد علی شاہ

ہم کشمیری بھائیوں کو آزادی ضرور دلائینگے، مراد علی شاہ

کراچی (پاک صحافت) وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج کے دن میں کشمیری بھائیوں کو نہیں بھولنا چاہیے، کشمیری بھائی ہندوستانی بربریت کے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم کشمیری بھائیوں کو آزادی ضرور دلائینگے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے 75ویں یوم آزادی کے موقع پر بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی مزار پر حاضری دی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے قائم مقام گورنر آغا سراج درانی کے مزار قائد پر پہنچنے پر استقبال کیا جبکہ گورنر سندھ اور وزیراعلیٰ سندھ کی آمد کا اعلان بگل بجا کر کیا گیا۔

واضح رہے کہ گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ نے بانی پاکستان محمد علی جناح کی مزار پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں اور دعا کی۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ آج عزم کیا ہے کہ ملک کو عظیم قوت بنائے تاکہ پورے عالم میں پاکستان کا نام ہو۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے