ہم نے تحریکِ انصاف کا ایجنڈا پاش پاش کر دیا، فضل الرحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ ہم نے تحریکِ انصاف کا ایجنڈا پاش پاش کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پی ٹی آئی کے خلاف کلمۂ حق بلند کیا۔

تفصیلات کے مولانا فضل الرحمٰن نے ٹانک میں اسعد محمود کے ہمراہ ٹانک پیزو روڈ توسیعی منصوبے کا افتتاح کر دیا، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے ہی کہا تھا کہ پی ٹی آئی کے پاس بیرونی ایجنڈا ہے، پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے پر موم بتی مافیا اور اسرائیل رو رہا ہے۔ فرینڈ آف اسرائیل کمیٹی کے ارکان چیئرمین پی ٹی آئی کی حمایت میں رو رہے ہیں، پاکستان کی مخالفت میں ڈی پورٹ خاتون بھی ایک شخص کی حمایت کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ ہم نے بلاوجہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف باتیں نہیں کیں، پی ٹی آئی کی حکومت کا تختہ الٹ کر فتنے کی سرکوبی کر دی گئی ہے۔ان  کا کہنا ہے کہ اگلے الیکشن اور اس کے بعد بھی پاکستان کی اسلامی شناخت کو متعارف کرایا جائے گا، پسماندہ ضرور ہیں لیکن ایسا نہیں کہ ہمارے پاس وسائل نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے